؞   محمد معتصم اصلاحی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
۲۳ مئی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
نئی دہلی/ محمد پور (حوصلہ نیوز/ پریس ریلیز)شعبہ عربی جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی کے ریسرچ اسکالر محمد معتصم اصلاحی کو ان کے تحقیقی مقالہ "کتابات النحو وعلاقیتھا بتدریس اللغۃ العربیۃ فی المدارس والجامعات الھندیۃ خلال القرن العشرین: دراسۃ انتقائیۃ" (بیسویں صدی کی نحوی کتابیں اور ہندوستان کے مدارس و جامعات میں عربی زبان کی تدریس سے ان کا تعلق) پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔
معتصم اصلاحی نے یہ مقالہ شعبہء عربی کے پروفیسر فیضان اللہ فاروقی صاحب کی نگرانی میں مکمل کیا۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر محمد اشفاق نے بحیثیث ممتحن ان کا مناقشہ کیا ۔ ممتحن اور شعبہء عربی کے اساتذہ نے ان کے اس ریسرچ ورک کو کافی سراہا اور شعبہء صدر پروفسیر بشیر جمالی صاحب نے محمد معتصم اصلاحی سے عربی نحو پر ایک کتاب لکھنے کے لیے بھی کہا۔
محمد معتصم اصلاحی اعظم گڑھ کے محمدپور گاؤں کے رہنے والے ہیں لیکن پرائمری سے مدرستہ الاصلاح تک کی تعلیم انہوں نے اپنے نانیہال پھریہا میں رہتے ہوئے مکمل کی۔ انھوں نے 2002 میں مدرسۃ الاصلاح سرائمیر سے فراغت حاصل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے عربی میں بی۔ اے اور بی ایڈ کیا۔ اس کے بعد جے۔ این۔ یو سے ایم۔ اے اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں۔ موصوف فی الحال بردوان یونیورسٹی مغربی بنگال کے شعبہء عربی میں گیسٹ لیکچرر ہیں۔

2 لائك

2 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.